Powered By Blogger

Sunday, November 19, 2023

والدین کے حقوق

 والدین کے حقوق

جنت کا ساتھی:

حضرتِ سیِّدُنا موسی عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی کہ مجھے میرا جنت کا ساتھی دکھا دے۔ اللہ پاک نے فرمایا: فلاں شہر کا قصائی تمہارا جنت کا ساتھی ہے۔ حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام اس قصائی سے ملنے پہنچے تو اس نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام دعوت کی۔ جب کھانے کے لئے بیٹھے تو قصا ئی نے ایک بڑی سی ٹوکری اپنے پاس رکھ لی۔ دو نوالے ٹوکری میں ڈالتا اور ایک نوالہ خود کھاتا۔ اتنے میں دروازے پر دستک ہوئی۔ قصائی باہر گیا، حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام نے ٹوکری میں نظر کی تو کیا دیکھتے ہیں کہ ٹوکری میں بوڑھے مرد و عورت ہیں جیسے ہی ان کی نظر حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام پر پڑی، ان کے ہونٹوں پر مسکراہٹ پھیل گئی پھر ان بزرگوں نےآپ عَلَیْہِ السَّلَام کی رسالت کی گواہی دی اور ُاسی وقت انتقال کرگئے۔ قصائی جب واپس آیا تو اپنے فوت شدہ والدین کو دیکھ کر سارا معاملہ سمجھ گیا اور حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام کا ہاتھ چومتے ہوئے کہنے لگا: مجھے لگتا ہے کہ آپ اللہ پاک کے نبی حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام ہیں؟ فرمایا ہاں تمہیں کیسے اندازہ ہوا؟ کہنے لگا کہ میرے والدین روز یہ دعا کرتے تھے: اے اللہ پاک ہمیں حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام کا دیدار کرتے ہوئے موت دینا۔ ان کے اچانک انتقال کرنے سے میں نے اندازہ لگایا کہ آپ ہی حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام ہیں۔ جب میری ماں کھانا کھالیتی تو مجھے اس طرح دعا دیتی:یا اللہ پاک میرے بیٹے کو جنت میں حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام کا ساتھی بنانا۔ حضرت موسی عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: مبارک ہو کہ اللہ پاک نے تمہیں میرا جنت کا ساتھی بنایا ہے۔

والدین کی شان بزبان قرآن:

اللہ پاک نے قرآن پاک کے کئی مقامات میں والدین کی اہمیت و مرتبے کو اجاگر کیا ہے۔ اللہ پاک قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:’’اور ماں باپ کو اُف تک نہ کہو اور نہ ہی انہیں جھڑکو اور ان سے نرمی سے بات کرو!‘‘(پ ۱۵، بنی اسرائیل، آیت۲۳(اللہ اکبر! ہمیں تو والدین کو اُف تک کہنے سے منع کیا جا رہا ہے جبکہ آج کل کی نادان اولاد کے نزدیک والدین کو اولڈ ہاؤس میں چھوڑ کر آنا کوئی برائی ہی نہیں!

احادیث مبارکہ میں بھی والدین کی قدر و اہمیت بیان کی گئی ہے: چنانچہ

حضور اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: جس شخص سے اسکے والدین راضی ہوں اللہ پاک اس سے راضی ہے اور جس سے اس کے والدین ناراض ہوں اس سے اللہ پاک بھی ناراض ہے۔ (ترمذی)

حدیث مبارکہ میں تو ماں باپ کو جنت دوزخ سے تعبیر کیا گیا اللہ پاک کے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ایک شخص نے پوچھا:یا سولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ماں باپ کا اولاد پر کیا حق ہے؟ اللہ کے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ماں باپ تیری جنت اور دوزخ ہیں۔ بن ماجہ)

ایک اور مقام پر ارشا د فرمایا: سب گناہوں کی سزا قیامت میں ملے گی لیکن ماں باپ کے نافرمان کو اللہ پاک دنیا میں ہی سزا دے دیتا ہے۔ (شعب الایمان)

حدیث پاک کا مضمون ہے: جو بچہ اپنے ماں باپ کو محبت کی نگاہ سے دیکھے اللہ پاک اسے مقبول حج کا ثواب عطا فرمائے گا اللہ اکبر! ذرا سوچئے کہ محبت سے دیکھنے کا یہ اجر ہے تو خدمت کرنے کا عالم کیا ہوگا! ایک صحابی رسول نے عرض کی: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اگر کوئی دن میں سو بار دیکھے؟ آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں: کوئی سو بار بھی دیکھے تو اسے اللہ پاک مقبول حج کا ثواب عطا فرمائے گا۔ (شعب الایمان، حدیث7859، ج6، ص186)

ماں کی شان:

ایک شخص رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوایارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممیرے حسنِ اخلاق کا زیادہ حق دار کون ہے؟ ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں‘‘ اس نے دوبارہ عرض کی: اس کے بعد کون؟ ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں‘‘ تیسری بار عرض کی: اس کے بعد کون؟ تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس مرتبہ بھی یہی ارشاد فرمایا: ’’تمہاری ماں‘‘ اس نے پھر عرض کی: اس کے بعد کون؟ تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تیرا باپ‘‘، پھر قریبی کا زیادہ حق ہے پھر جو اس کے بعد قریبی ہو۔ (صحیح بخاری)

ایک صحابی رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ایک راستے میں ایسے گرم پتھر تھے کہ اگر گوشت کا ٹکڑا اُن پر ڈالا جاتا تو کباب ہوجاتا! میں اپنی ماں کو گردن پر سوار کرکے چھ میل تک لے گیا ہوں، کیا میں ماں کے حقوق سے فارغ ہوگیا ہوں؟ سرکار مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تیرے پیدا ہونے میں درد کے جس قدر جھٹکے اس نے اٹھائے ہیں شاید یہ ان میں سے ایک جھٹکے کا بدلہ ہوسکے۔)اَلْمُعْجَم الصَّغِیر لِلطّبَرانی (

باپ کی شان:

رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں: اللہ پاک کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اللہ پاک کی ناراضی والد کی ناراضی میں ہے۔ )سنن الترمذي)

بے شک تمام نیک اعمال سے بڑھ کر نیک عمل یہ ہے کہ بیٹا اپنے باپ کے دوستوں سے اچھا سلوک کرے۔ (الصحیح المسلم)

بینک سے ریٹائرڈ تو گھر سے ریٹائرڈ:

ایک عمر رسیدہ بزرگ پانچ بیٹوں اور دو بیٹیوں کے والد ہیں اور کراچی کے مشہور علاقے میں واقع اولڈ ہاؤس میں رہتے ہیں۔ صحافت میں ماسٹرز کر رکھا ہے اور بینک افسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے اور گھر چھوڑ کر اولڈ ہاؤس آگئے، کہتے ہیں: پہلے میرے بچے مجھ سے بہت ڈرتے تھے۔ اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں اس لیے اب وہ مجھ سے نہیں ڈرتے۔ ایک بیٹے کو میں نے ہی بینک میں لگایا تھا اور اب وہ مینیجر بن گیا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر جو رقم ملی اس سے تین منزلہ مکان بنایا ہے جس میں سب رہتے ہیں۔

پیارے دوستو! ماں باپ اس لئے نہیں کہ انہیں گھر سے نکالا جائے بلکہ انہیں توسرآنکھوں پر بٹھانا چاہیے۔یہ کمال ہستیاں بہت دکھی ہوں پھر بھی اظہار نہیں کرتے بلکہ بعض ماں باپ تو بچوں کے سامنے بولنے سے ڈرتے ہیں کہ زیادہ بولا تو اولاد گھر سے نہ نکال دے۔ حیرت ہے ایسی اولاد پر جس کے ماں باپ ان سے بات کرنے میں ڈرتے ہوں۔ تعجب ہے اس بیٹی پرجس سے ماں بات کرنے میں ہچکچائے کہ بیٹی مجھ پر چیخے گی! آپ غور تو کریں یہ کتنا بڑا گناہ ہے، کتنی بڑی نافرمانی ہے۔ اولاد کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اولاد کا انداز والدین کے سامنے ایسا ہو جیسا غلام کا انداز اپنے آقا کے سامنے ہوتا ہے مگر کیا آج ایسا نہیں کہ بعض والدین اپنی اولاد کے سامنے غلام بنے نظر آتے ہیں کہ بیٹا میرا یہ کام کردو! بیٹا مجھے تھوڑے سے پیسے دے دو اور بیٹا جھاڑ رہا ہوتا ہے کہ یہ میرے پیسے ہیں! آپ پریشان نہ کیا کریں! ابو آپ کو سمجھ ہی نہیں آتی، امی آپ پرانی باتیں نہ کیا کریں، اب زمانہ بہت بدل گیا ہے۔ کیا یہ انداز ہوتا ہے والدین سے بات کرنے کا؟ ان کو اولاد یہ کہتی ہے کہ سمجھ نہیں آتی، ان کو تو تب بھی سمجھ آتی تھی جب اولاد کو بولنا نہیں آتا تھا بچہ روتا تھا تو ماں کو پتہ چل جاتا تھا کہ پیٹ میں درد ہورہا ہے یا بھوک لگ رہی ہے۔ ماں باپ کا نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا کیو نکہ ماں باپ اپنی اولاد کی خاطر زندگی کے شب و روز قربان کردیتے ہیں۔ باپ صبح سے رات تک صرف اس لئے محنت کرتا ہےکہ میری اولاد اچھا کھاسکے، اچھا پہن سکے، اچھا پڑھ سکے، معاشرے میں عزت و مقام حاصل کرسکے جبکہ ماں نو ماہ اپنے پیٹ میں رکھ کر، پیدائش کے وقت سخت تکلیف برداشت کرکے، اپنا خونِ جگر پلاکر، اپنی رات کی نیندیں قربان کرکے اپنی اولاد کی تر بیت کرتی ہے۔

ماں باپ کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والے کو دنیا میں کس طرح سزا ملتی ہے،ایک عبرت انگیز حکایت ملاحظہ کریں: چنانچہ ایک سنگ دل بیٹا اپنے بوڑھے باپ سے تنگ آ کر جنگل میں چھوڑنے پر آمادہ ہوگیا۔ جب جنگل میں اپنے باپ کو لے کر پہنچا تو باپ نے کہا: بیٹا سردی کا موسم ہے، مجھے کم از کم ایک کمبل تو دے جاؤ! اس وقت بوڑھے شخص کا پوتا بھی وہاں موجود تھا۔ بیٹے نے اپنے بیٹے سے کہا: گھر جاؤ اور ایک کمبل لے کر آؤ۔ بیٹا گھر آیا، کمبل پھاڑ کر آدھا کیا اور جنگل کی طرف روانہ ہوگیا، جنگل پہنچتے ہی جب آدھا کمبل باپ کے حوالے کیا تو باپ حیرت ذدہ ہوکر بولا: آدھا کمبل کہاں گیا؟ بیٹے نے جواب دیا کہ وہ آدھا کمبل تو میں آپ کے لئے چھوڑ آیا ہوں جب آپ بوڑھے ہوجائیں گے تو میں بھی آپ کو جنگل میں چھوڑ جاؤں گا اور باقی ماندہ آدھا کمبل آپ کو لاکر دے دوں گا۔

اللہ پاک ہمیں والدین کی قدر عطا فرمائے اور ان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

Monday, April 3, 2023

My life principles

My Life Principles

I believe the key to life is just three things: self-confidence, honesty, and courage.

Self-confidence is one of the most important qualities to have in life. In my opinion, if you believe in yourself, you can achieve anything you want to.

The second principle that I carry throughout life is honesty/integrity. Honesty is a quality of a person with good moral values. I believe if you have honesty, then you stay true to yourself which is very important, especially for teens. I myself, have a very strong conscience. I first learned lying was wrong as a young kid. When I was a kid, I didn’t know lying was such a bad thing. At the time, I thought whatever gets you out of trouble, was a good thing, but I didn’t realize the effects it could have on other, innocent people. What I am thankful for now that I learned is, as a kid, everybody does something wrong, but if you don’t learn the difference between right and wrong, very bad habits could follow you as you grow up and well into adulthood.

One goal for me is to be the best possible person that I can be, so honesty is something that’s very important to me. A quality that’s very much related is integrity. Integrity is simply sticking to your moral principles. Integrity is something I think about every day. Being a teenager is a very difficult time in a person’s life. It’s an age where you can easily lose who you really are and abandon your ethics to try and please other kids your age. All I can do to stop this at this point in my life is to stay true to myself.

My last principle in life is courage. Life is full of so many challenges that it would be easy to give up and stop trying. One influence on my life is my brother who has made a very big impact on my life. He is a man who is eight years older than me and is just full of life experiences. He’s learned numerous things in his life and teaches me very important philosophies to have in my life. Amongst the things he’s taught me, I think one of the most important things is to have courage – to never stop trying if you don’t succeed at first, and to never stop believing that you can succeed. This is especially important to me because at my age; if I fail, it’s very hard to keep the mentality that I can succeed.

I believe there are just three principles to have in life: self-confidence, honesty, and courage. They have been very important to me in my life and will continue to be important in the future. I will continue to hold these life theories close to me and I will try to reach my goal of being an honorable person.

Sunday, April 2, 2023

PATIENCE or "SABR"

Patience, or "sabr" in Arabic, is an important concept in Islam. It is considered one of the greatest virtues a Muslim can possess and is praised in the Quran and Hadith. Patience is the ability to endure hardship or difficulty without complaint, and to remain steadfast in the face of adversity.
In Islam, patience is not just about enduring difficult circumstances. It also involves being patient in following the commands of Allah and avoiding the things that are prohibited. This includes being patient in performing prayers, giving charity, fasting during Ramadan, and refraining from sinful behavior.
One of the primary reasons why patience is so important in Islam is that it helps a Muslim to develop a stronger connection with Allah. When a person is patient in the face of difficulty, they are demonstrating their trust in Allah and their belief that He will provide them with a way out of their problems.
The Quran and Hadith are full of examples of the importance of patience in Islam. In Surah Al-Baqarah, Allah says, "And seek help through patience and prayer, and indeed, it is difficult except for the humbly submissive [to Allah]" (2:45). This verse highlights the importance of patience and prayer in seeking Allah's help.
 The Prophet Muhammad (peace be upon him) also emphasized the importance of patience. He said, "No one can be given a blessing better and greater than patience" (Bukhari). This Hadith shows that patience is not just important for dealing with difficult circumstances, but it is also a means of attaining blessings and rewards from Allah.
 Furthermore, the Prophet Muhammad (peace be upon him) exemplified patience in his own life. He endured persecution and hardship in the early years of Islam, but he remained patient and steadfast in his belief. His patience and perseverance eventually led to the spread of Islam throughout Arabia and beyond.
 In conclusion, patience is a crucial aspect of Islam. It is not just about enduring difficult circumstances, but it is also about being patient in following the commands of Allah and avoiding sinful behavior. Patience helps Muslims to develop a stronger connection with Allah and attain blessings and rewards. The examples of patience in the Quran and Hadith, as well as the life of the Prophet Muhammad (peace be upon him), serve as models for Muslims to follow in their own lives.